PK Press

فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد، پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اپیل میں سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کوکالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے، اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا، الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے، فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وادی تیراہ میں ٹوورڈی خیبرنیشنل سائیکل ریس کا انعقاد

پڑھنے کے اگلے

تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔