
لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ لگتا ہے حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھی ہے،جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کی میٹنگ میں ہمارے ممبران اسمبلی بہت پریشان تھے، عام آدمی پریشان ہے اس لیے ہمارے ممبران بھی پریشان ہیں،انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پوری پارٹی نے پرویزالہی پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلے کا اختیار دیا، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے پر پارٹی ممبران نے تشویش کا اظہار کیا،کامل علی آغا نے کہا کہ چودھری پرویز الہی نے کہا جو بھی فیصلہ ہوگا عوام اور ملک کے بہتر مفاد میں ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے کچھ کرنا ہوتا ہے تووہ دنوں میں نہیں گھنٹوں میں فیصلہ کرتے ہیں،فیصلے ایک سے 2ہفتوں کے دوران ہو جانے چاہئیں، فیصلوں میں ریاست کا دخل تو ہوتا ہی ہے۔