
چینی محققین نے چاند اور سیاروں کی تحقیق کے لیے ان کی عمر کا زیادہ درست اندازہ لگانے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے تقویمی ماڈل کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔
چاند اور سیاروں کی تحقیق کے لیے ان کی عمر کا زیادہ درست اندازہ
جریدے نیچر فلکیات میں حال ہی میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مضمون کے مطابق، قمری تقویم کے ماڈلز اپولو اور لونا مشنز کے ذریعے زمین پر لائے گئے نمونوں کی لیبارٹری میں ریڈیومیٹرک عمروں کو جوڑ کر بنایا گیا تھا۔
اس طرح کے ماڈلز کو چاند کے مختلف خطوں کی عمر کا تعین کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا، ساتھ ہی ساتھ نظام شمسی کے اندرونی پتھریلے اجسام کی سطحوں کی عمر کا اس کے ذریعے تعین کیاجاتا رہا۔
تاہم، نمونوں کی گزشتہ عمروں میں پہلے کے تین ارب اور ایک ارب سال کا فرق ہے، جو چاند کی تاریخ کے تقریبا نصف دور کے برابر ہے۔چھانگ ای -5 تحقیقی مشن کے ذریعے چاند کے آتش فشانی حصے سے بیسالٹ کا مواد واپس لایا گیا جس کی ریڈیو میٹرک طریقہ سے عمر کا اندازہ تقریبا دو ارب سال لگایا گیاہے۔