PK Press

مسلم لیگ ق کے پارلیمانی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی زیرصدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی ،وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی ،ارکان قومی اسمبلی سالک حسین ، حسین الٰہی،مسز فرخ خان ،سینیٹر کامل علی آغا سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران شریک ہوئے ۔

اجلاس میں ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے،اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غورہوا۔ ارکان اسمبلی نے امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ۔ مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا اورکہا کہ حکومت غریب آدمی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ تمام ارکان اسمبلی نے چودھری پرویزالہی کو فیصلوں کا اختیار دے دیا۔ چودھری پرویزالہی نے اپوزیشن رہنماوں سے حالیہ ملاقاتوں پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جماعت اسلامی کاپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

پڑھنے کے اگلے

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اسلام آباد پہنچ گئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے