PK Press

جماعت اسلامی کاپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان

جماعت اسلامی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دے دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان

سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے ظلم کی تمام حدیں عبور کر دی ہیں، جمعرات اور جمعہ کو ظالمانہ حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم ازکم 50 فیصد کمی کرے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمران ملک کی معاشی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

پاکستان کا معاشی سقوط ہو چکا لیکن حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ملک کی اکثریت مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے تباہ حال ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان

 نے کہا کہ حزب اختلاف اور حکومت مفادات کی لڑائی میں مصروف ہیں جبکہ قانون کی حکمرانی اور پائیدار جمہوریت سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعلی پنجاب کا زندہ دلان لاہور کے لئے بڑا تحفہ

پڑھنے کے اگلے

مسلم لیگ ق کے پارلیمانی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔