PK Press

وزیراعلی پنجاب کا زندہ دلان لاہور کے لئے بڑا تحفہ

 وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے زندہ دلان لاہور کے لئے بڑا تحفہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کی باضابطہ منظوری دی دے گئی ہے۔

کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں منصوبے کے لئے 60 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اجلاس میں ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ مین بلیو وارڈ گلبرگ سے موٹر وے ایم 2 تک بنے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے اس میگا پراجیکٹ کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان لاہور کے میگا پراجیکٹ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کا جلد سنگ بنیاد رکھیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے عوام کو موٹروے تک آسان رسائی ممکن ہوگی اور اس پراجیکٹ کے بننے سے کینال اور ملتان روڈ پر ٹریفک کا دبا کم ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار

 نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی جبکہ لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے جیسے پراجیکٹس ضروری ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے لاہور کی مصروف سڑکوں پر ٹریفک کے دبا میں 65فیصد تک کمی ہوگی،

http://pkpress.net/2022/02/15/usman-buzdar/

لاہور کے شہریوں کی سہولت کے لیے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ گیم چینجر ثابت ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں نے ذاتی پسند و ناپسند پر منصوبے شروع کیے، ماضی کی حکومت نے لاہور کے شہریوں کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

پڑھنے کے اگلے

جماعت اسلامی کاپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔