PK Press

اپوزیشن کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے اوریہ آئندہ بھی روتے رہیں گے ،و زیراعلیٰ پنجاب

 وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت مدت پوری کرے گی۔تفصیلات کے مطابق و زیراعلی پنجاب پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری کی ملاقات ہوئی ، سابق ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔خرم لغاری نے عثمان بزدارکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تو عثمان بزراد نے بھی کہا کہ عدم اعتماد کے ارمان اپوزیشن کے دل میں رہ گئے۔و زیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کو اس ہزیمت پر منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے، عدم اعتماد کی رٹ لگانے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت مدت پوری کرے گی۔و زیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے اوریہ آئندہ بھی روتے رہیں گے جبکہ ان کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ کسی کو عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے کیونکہ ترقی ہر شہر کے عوام کا حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہر علاقے کی یکساں ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے، 360 ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے یکساں ترقی کی ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی ڈی ایم نے مولانا فضل الرحمان اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی تردید کردی

پڑھنے کے اگلے

عمران خان کا دل رکھنے کیلئے مونس الٰہی نے کچھ فقرے کہہ دیے ،طلال چوہدری

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔