PK Press

وزیراعظم میری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں بلکہ ملکی تباہی و مہنگائی سے گھبرا گئے ہیں، شہباز شریف

لاہور،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو میری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں بلکہ ملکی تباہی اور مہنگائی سے گھبراہٹ اور پریشانی ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی تو سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور بیٹے حمزہ شہباز پیش ہوئے۔اس موقع پر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گھبراہٹ اور پریشانی میری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں ہے بلکہ انہوں نے ملک میں جو تباہی کی ہے، مہنگائی اور بے روزگاری ہے اس سے ہے، حکمرانوں نے ریکارڈ قرضہ لئے ہیں اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کچھ نہیں کیا، گندم، شوگر ،ایل این جی سمیت دیگر اسکینڈل میں اربوں کھربوں کی کرپشن کی گئی ہے، ملک کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی ہے، ان معاملات کی وجہ سے انہیں نیند نہیں آتی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ جہانگیر ترین سمیت سب کے ساتھ رابطے ہیں، ہدف ایک ہی ہے کہ عمران نیازی کو گھر جانا ہے، ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر اپنے کام پر لگے ہوئے ہیں ، اللہ تعالی بہت جلد عمران نیازی سے عوام کی جان چھڑوائے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عمران خان کا دل رکھنے کیلئے مونس الٰہی نے کچھ فقرے کہہ دیے ،طلال چوہدری

پڑھنے کے اگلے

ٹیکس نہ دینے والے خبردار، ٹیکنالوجی کے ذریعے ان تک پہنچ رہے ہیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔