PK Press

شاہدآفریدی کے 26سالہ سنہری کیریئرکا اختتام

  شاہد خان آفریدی کمر کی دیرینہ انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سیون سے دستبردار ہو گئے۔ اس کے ساتھ ان کا 26سالہ کرکٹ کیریئر اختتام پذیرہوگیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ پی ایس ایل سیون پرستاروں کے لیے کھیلنا چاہتے تھے لیکن قبل ازوقت دستبردار ہونے پرمجبور ہیں۔ آل راونڈر اس سیزن کے بعد پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔پاکستان کے مقبول ترین آل رانڈر شاہد خان آفریدی کمرکی دیرینہ انجری کے باعث پی ایس ایل 7سے دستبردار ہوگئے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ یہ سیزن فینز کے لیے کھیلنا چاہتے تھے، لیکن کمرکی دیرینہ تکلیف کی وجہ سے قبل ازوقت دستبردار ہونے پرمجبور ہیں۔ طویل کیریئرمیں بھرپور سپورٹ پر وہ شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ شاہد آفریدی کاچھبیس سالہ شاندارکیریئر بھی ختم ہوگیا۔ وہ پہلے ہی سیزن کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کااعلان کرچکے ہیں۔آل رانڈور نے 27ٹیسٹ میں پانچ سنچریز اورآٹھ ففٹیزسمیت سترہ سوسولہ رنزبنائے اور 48وکٹیں لیں۔ 398ون ڈے میچز میں 8064رنز،6 سنچریوں اور 39نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے اور395کھلاڑی آوٹ کیے۔ 99ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آفریدی نے 1416رنزبنائے اور98وکٹیں لیں۔ پی ایس ایل کے 53 میچز میں انہوں نے 47وکٹیں لیں اور 150کے اسٹرائیک ریٹ سے 459رنز اسکورکیے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

آؤ!ویلنٹائن مناتےہیں

پڑھنے کے اگلے

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے سعودی سفیر سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔