PK Press

کالا باغ ڈیم کی تعمیر اب ناگزیر ہو چکی ہے:مونس الٰہی

 اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے پاکستان کی آبی ترقی پر اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میںاپنے خطاب میں پاکستان کیلئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کو ناگزیر قرار دے دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں انہوں نے کہا کہ زیرتعمیر ڈیم جب تک تیار ہوں گے اس وقت تک سلٹنگ کے باعث پاکستان کا واٹر سٹوریج لیول بڑھنے کے بجائے اتنا ہی ہوگا جتنا آج ہے، ہماری اس آبی صلاحیت کی کمی کو کالاباغ ڈیم پورا کر سکتا ہے۔ مونس الٰہی نے اعلان کیا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر کالاباغ ڈیم کی تعمیر کا پروپوزل عنقریب کابینہ میں پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ملک مزید 3600 میگا واٹ بجلی اور6.1 ملین ایکڑ فٹ آبی ذخیرہ حاصل کر سکتا ہے جس سے سستی بجلی کے علاوہ صوبہ سندھ کو موجودہ پانی کی فراہمی کے مقابلہ میں 40 لاکھ ایکڑ فٹ، پنجاب کو 22لاکھ ایکڑ فٹ، خیبر پختونخواہ کو 20 لاکھ ایکڑ فٹ اور بلوچستان کو 15 لاکھ ایکڑ فٹ اضافی پانی مل سکتا ہے۔ مونس الٰہی نے مزید کہا کہ تمام دوسرے آبی منصوبوں کے مقابلہ میں کم سے کم وقت میں اس ڈیم کی تعمیر سے پاکستان بجلی اور زرعی پیدا وار میں خاطر خواہ اضافہ کے ساتھ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی محفوظ ہو جائے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ویلنٹائن ڈے کی تاریخ کیا ہے اور پاکستان میں یومِ حیا کی بنیاد کس نے رکھی ؟

پڑھنے کے اگلے

خالد اقبال ملک آئی سی سی آئی فائونڈر گروپ کے نئے چیئرمین منتخب

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔