PK Press

جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں 20 سال بعد چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مونس الٰہی آپ کی فیملی پر مکمل اعتماد ہے، جو گھبرائے ہوئے ہیں ان کو چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ عالمی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کی ٹریننگ کرائی ہوئی ہے، جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چودھری شجاعت کی صحت یاد آئی، چودھری فیملی پر پورا اعتماد ہے، مونس الٰہی کام کو جہاد سمجھ کر کر رہے ہیں، خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ چین 5 ہزار بڑے ڈیم بنا چکا، ہم نے اب تک صرف 2 بڑے ڈیم بنائے، ڈیمز نہ بننے کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا، اگر ہم نے ڈیمز بنائے ہوتے تو بجلی مہنگی نہ ہوتی، بجلی مہنگی ہوتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، تھر اور بلوچستان میں بھی زمین پڑی ہے، پانی کی کمی ہے، ہم نے الیکشن کا سوچنے کے بجائے لانگ ٹرم پلاننگ کی، ہماری آبادی بڑھ رہی ہے اور وسائل کم ہو رہے ہیں، کاشتکاری کیلئے پانی ذخیرہ کرنا بہت ضروری ہے۔ قبل ازیں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ گھر آنے والوں کو ملنا اور ویلکم کرنا ہمارا کام ہے، وزیراعظم اپنے ساتھیوں سے کہہ دیں گھبرانا نہیں، سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں، لوگوں سے ملنا ہمارا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے نئے ڈیمز بنانا بہت ضروری ہے، جلد کالا باغ ڈیم کا پروپوزل کابینہ میں لے کر جائیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

پڑھنے کے اگلے

آؤ!ویلنٹائن مناتےہیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔