PK Press

اللہ اپنے بندے کو سزا کیوں دیتا ہے؟

اپنے میٹھے الفاظ سے عوام الناس کی اصلاح کرنے والی نابغہ روزگار شخصیت اشفاق احمد کہتے ہیں کہ اللہ اپنے بندے کو سزا کیوں دیتا ہے؟مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں۔
ہمارے ویٹنری (veterinary )ڈیپارٹمنٹ کے ایک پروفیسر صاحب ہوا کرتے تھے، میرے ان سے اچھے مراسم تھے،ایک دفعہ میں ان سے ملنے ان کے دفتر گیا،وہ مجھ سے کہنے لگے ایک مزے کا قصہ سناں تمہیں؟
میں نے کہا: جی سر ضرور…..!!
انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے کی بات میں اپنے دفتر میں بیٹھا تھا اچانک مجھے پیغام ملا کہ امریکہ کی سفیر آپ سے ملنا چاہتی ہیں ان کے کتے کو کچھ پرابلم ہے اس کا علاج کروانا ہے. کچھ ہی دیر بعد وہ خاتون سفیر اپنے اعلی نسل کے کتے اور اپنے ضروری عملے کے ساتھ آن پہنچیں۔ بیماری پوچھنے پر کہنے لگیں کہ میرے کتے کہ ساتھ عجیب وغریب مسئلہ ہو گیاہے۔ وہ میرا نافرمان ہوگیا یے. اسے میں پاس بلاتی ہوں یہ دور بھاگ جاتا ہے. خدارا کچھ کریں یہ مجھے بہت عزیز ہے۔
اس کی بے اعتنائی مجھ سے سہی نہیں جاتی….. میں نے کتے کو غور سے دیکھا دس منٹ جائزہ لینے کہ بعد میں نے کہا میم! یہ کتا ایک رات کے لیے میرے پاس چھوڑ دیں میں اس کا معائنہ کر کے حل ڈھونڈتا ہوں…. سفیر محترمہ نے بڑی بے دلی سے اسے چھوڑ جانے پر حامی بھرلی. سب چلے گئے تو میں نے کمدار کو آواز لگائی اور اس سے کہا: فیضو، اس کتے کو بھینسون کے باڑے میں باندھ دے اور ہر آدھے گھنٹے بعد چمڑے کے چار پانچ لتر مارنا اس کے بعد صرف پانی ڈالنا، جب پانی پی لے تو پھر لتر مارنا…..
کمدار جٹ آدمی تھا ساری رات کتے کے ساتھ لتر ٹریٹمنٹ کرتا رہا۔۔۔
صبح کو وہ خاتوں سفیر پورا عملہ لیے میرے آفس میں آدمکیں۔ میں نے کمدار سے کتا لانے کو کہا، وہ کتا لے آیا جوں ہی کتا کمرے میں داخل ہوا چھلانگ لگا کر سفیر کی گود میں جا بیٹھا لگا دم ہلانے اور ان کا منہ چاٹنے! ساتھ ہی کتا مڑ مڑ کر تشکر آمیز نگاھوں سے مجھے بھی تکتا رہا کیونکہ میں نے ہی کمدار سے اس کی رسی چھڑائی تھی. سفیر پوچھنے لگی سر آپ نے اس کا کیا علاج کیا کہ ایک ہی دن میں یہ ٹھیک ہوگیا.
میں نے جواب دیا : ریشم واطلس، ایئرکنڈیشن روم اور اعلی خوراک کھا کھا کے یہ خود کو مالک سمجھ بیٹھا تھا اور اپنے مالک کی پہچان بھول گیا تھا، بس اس کا یہ خناس اتارنے کے لیے اس کو کچھ سائیکالوجیکل اور فزیکل ٹریٹمنٹ کی ضرورت تھی، وہ دے دی۔۔۔۔ نا ہی از فاین!
اللہ بندے کو سزا کیوں دیتا ہے؟
مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں۔۔۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امریکی عوام سرمائی اولمپکس میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے منتظر

پڑھنے کے اگلے

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کتنے برس کی ہوگئیں؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔