PK Press

وزیراعظم کا جی 13 منصوبے کا اچانک دورہ، سٹاف اور حکام کی عدم موجودگی کا نوٹس

اسلام آباد،وزیرِ اعظم عمران خان کا G-13 منصوبے کا بغیر پروٹوکول کے اچانک دورہ،دورے سے وزیرِ اعظم کا سٹاف، متعلقہ حکام اور وزرا بھی بے خبر رہے ۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کے ساتھ معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل اور سٹاف کو علیحدہ گاڑی میں منزل بتائے بغیر دورے پر لے جایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الصبح منصوبے پر پہنچنے پر کام کرنے والا سٹاف اور حکام موجود نہ پائے گئے جبکہ کنسٹرکشن سائٹ پر مینیجر کو بلایا گیا، جس نے وزیرِ اعظم کو منصوبے کی تعمیر کی رفتار پر بریفنگ دی، وزیرِ اعظم نے اچانک دورہ ذرائع سے منصوبے کی تعمیر میں سست روی کی اطلاع ملنے پر کیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے حکام اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لیا اور منصوبے پر کام تیز کرنے کی تاکید کی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کا تنازع، مشیر وزارت تعلیم عہدے سے مستعفی

پڑھنے کے اگلے

ایڈز وائرس دریافت کرنے والے سائنسدان انتقال کرگئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔