PK Press

مسلم لیگ (ق) اقتدار میں آکرعوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ،لبنیٰ قریشی

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کی مرکزی صدر لبنیٰ قریشی نے کہا ہے کہ مسلم سٹو ڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف)کی ملک کے کونے کونے میں فعال سرگرمیاں قابل تحسین ہیں ، بہت جلد مسلم لیگ(ق)کی حکومت آئے گی اور پاکستان کے نوجوانوں کو وہ تمام سہولتیں دوبارہ مہیا ہونگی جو مسلم لیگ(ق)کے سابقہ دور حکومت میں طلبہ و طالبات کو ملتی رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کی مرکزی صدر لبنیٰ قریشی سے حسنین شاہ اور مشتاق قریشی کی قیادت میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف )کے وفد نے ملاقات کی ۔اس موقع پر وفد نے لبنی قریشی مسلم لیگ شعبہ انسانی حقوق کی صدر بننے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔لبنیٰ قریشی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی کارکنان ایک خاندان کی طرح ہیں اور پارٹی قائدین کے ویژن کے مطابق مل کر خدمات جاری رکھیں گے ۔لبنیٰ قریشی نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ(ق) کا ہے اورپاکستان کے نوجوانوں کو وہ تمام سہولتیں دوبارہ مہیا ہونگی جو مسلم لیگ(ق)کے سابقہ دور حکومت میں طلبہ و طالبات کو ملتی رہی ہیں۔اس موقع پر ایم ایس ایف کے وفد نے لبنیٰ قریشی کو ایم ایس ایف کی جانب سے راولپنڈی میں منعقدہ پروگرام کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایف کے نوجوان ملک اور مسلم لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں ، انشا اللہ پاکستان مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ اور ایم ایس ایف ملکر ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور اور اہم کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بشریٰ رحمان کی ادبی خدمات تا دیریاد رکھی جائیں گی،لبنیٰ قریشی

پڑھنے کے اگلے

بیوی کے سر میں کیل جنات نے ٹھونکی، شوہر کی انوکھی منطق

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔