PK Press

 بطور منتخب سینیٹر حلف اٹھانے کے لیے تیار ہوں،اسحاق ڈار

 اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھانے کے لیے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کر دیا،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اہم خط، الیکشن کمیشن کو بھی کاپی بھجوا دی گئی۔خط متن کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ 3 مارچ 2018 کو سینیٹ کی نشست پر میرے انتخاب کو چیلنج کرنے سے پیدا ہونے والا قانونی تنازعہ حل ہو چکا ہے،21 دسمبر 2021 کو سپریم کورٹ نے سول اپیل مسترد کر دی، جس کے بعد عدالت عظمی کا 8 مئی 2018 کا ممبر شپ کی معطلی کا حکم نامہ ختم ہوگیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے 10 جنوری 2022 کا میری سینٹ نشست پر کامیابی کو معطل کرنے کا اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ اسحاق ڈار نے خط میں کہا کہ قانونی رکاوٹیں دور ہونے کے بعد بطور منتخب سینیٹر حلف اٹھانے کے لیے تیار ہوں،برطانیہ میں زیرعلاج ہونے کے سبب فی الحال ذاتی طور پر آنے سے قاصر ہوں۔انہوں نے کہا کہ بطور سینیٹر ورچوئل / ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لیا جائے، یہ طریقہ سپریم کورٹ میں پہلے ہی زیر استعمال ہے،اگر ورچوئل طریقہ اختیار کرنا ممکن نہ ہو تو چیئرمین سینیٹ آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر یا کسی مجاز شخص کے ذریعے حلف لینے کا انتظام کریں،اسحاق ڈار نے اس ضمن میں چیئرمین سینیٹ کو اپنے خط میں آئین کے آرٹیکل 255 کی ذیلی شق 2 کا حوالہ بھی شامل کیا ہے،آئینی شق کے تحت چیئرمین سینٹ کسی شخص کو منتخب رکن سے حلف لینے کے لیے مقرر کر سکتے ہیں جو آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت منتخب رکن سے حلف لینے کا مجاز ہے۔اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ سے آئین کے آرٹیکل 255 کی ذیلی شق 2 کے مطابق ان سے حلف لینے کی استدعا کی۔اسحاق ڈار نے خط میں واضح کیا کہ ایک متعین مدت میں بطور رکن پارلیمنٹ حلف لینے کے حوالے سے حالیہ 2021 میں کی گئی قانونی ترمیم ان کے 3 مارچ 2018 کو ہونے والے الیکشن پر لاگو نہیں ہوتی۔اسحاق ڈار نے خط کے ہمراہ لندن میں اپنے معالج کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ بھی ارسال کی ہے۔اسحاق ڈار نے اپنا خط اور میڈیکل رپورٹ چیئرمین سینٹ اور الیکشن کمیشن کو ای میل کے ذریعے بھی بھیج دی ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کوئی راستہ نہ ملنے پر عامر لیاقت سے مجبوراًخلع لے لی ،طوبیٰ انور

پڑھنے کے اگلے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات روک دیے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔