PK Press

سابق صدور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی یادگار ملاقات

چیئرمین فاونڈر گروپ آئی سی سی آئی وسابق صدر اسلام آباد چیمبر ایم اکرم فرید کی کاوشوں سے تمام سابقہ صدورکے لئے یکجا اور خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا سابقہ صدور کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فانڈر گروپ ایم اکرم فرید نے کہا کہ سابقہ صدور کی کوششوں سے اسلام آباد چیمبر پاکستان کا صفِ اول چیمبر بن کے ابھرا ہے جس نے کئی ایک سنگِ میل عبور کئے اور ملکی وغیرملکی سطح پر اسلام آباد چیمبر کا نام روشن ہوا۔چیئرمین فانڈر گروپ نے کہاکہ اسلام آبادچیمبر کی کامیابیوں کاسفرچاردہائیوں پرمشتمل ہے۔چیئرمین فاونڈرگروپ نے مزید کہا کہ انہوں نے حتی المقدور کوشش کی کہ تاجر برادری کی ترجمانی اور سرپرستی کی جائے اور حکومت اور بزنس کمیونٹی کے مابین پل کا کردار ادا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جلد اسلام آباد خطے کیلئے ایک نیا انڈسٹریل زون قائم کرے جس سے علاقے میں نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی، صنعتکاری کو بہتر فروغ ملے گا، برآمدات میں اضافہ ہو گا اورنوجوانوں کیلئے روزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔میاں اکرم فرید نے کہا کہ چیمبر کے سابق صدور نے اپنے اپنے دور میں ادارے کو مضبوط و فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدور کی کوششوں کی وجہ سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شمار اس وقت ملک کے صف اول کے چیمبروں میں ہوتا ہے جس پر ان کو فخر ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ اور آنے والے صدور آئی سی سی آئی کو مزید مضبوط اور موثر ادارہ بنانے کیلئے اپناکردار ادا گے تا کہ تاجروں وصنعتکاروں کا یہ نمائندہ ادارہ ان کے مفادات کے بہتر تحفظ کیلئے مزید فعال کردار ادا کرے جس سے خطے کی معیشت بہتر ترقی کرے گی اور عوام کیلئے ترقی و خوشحالی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تاجر وصنعتکار برادری کی بہتری کیلئے فانڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی بزنس کمیونٹی کی بہتری کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے اور اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں چیمبر کو مزید بہتر ادارہ بنانے کیلئے رہنمائی فرماتے رہیں گے۔ فانڈر گروپ کے ویژن کے مطابق تمام معزز ممبران کو ہسپتالوں،لیبارٹریوں، سکولوں،کالجوں،یونیورسٹیوں، پی آئی اے ودیگر اداروں میں Discountدلوائی گئی جس سے ممبرز مستفیدہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فانڈر گروپ کی کوششوں اور کاوشوں سے چیمبر ہاس میں FBR, POLICE, ICT ADMINISTRATION, PAKISTAN CUSTOMS, FEDERAL TAX OMBUDSMAN (FTO)کا قیام عمل میں لایا گیا جس سے تمام مسائل جو ان اداروں سے متعلق ہیں ادھر ہی حل کیے جائیں گے۔تقریب میں فوت شدہ صدور کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی جن میں خالدمسعود بھولا،رضاخان،منورمغل،مزمل صابری،صدیق بٹ،چوہدری اسلم شامل ہیں۔ تقریب میں سابق چیئرمین فانڈرگروپ زبیراحمد ملک، سابق چیئرمین فانڈر گروپ عبدالرف عالم، سابق چیئرمین فانڈر گروپ خالد جاوید۔سابق چیئرمین فانڈرگروپ شیخ طارق صادق، موجودہ صدر آئی سی سی آئی محمد شکیل منیر، سابق صدور آئی سی سی آئی عنایت اللہ مرزا (بانی صدر)،میاں شوکت مسعود۔ ظفر بختاوری۔ خالد اقبال ملک۔ محمد اعجاز عباسی۔ ناصر خان۔ زاہد مقبول۔ باصر داد۔ وقار اسلم حامدی۔ یاسر سخی بٹ۔ میاں محفوظ الہی۔ محسن خالد۔ شیخ عامر وحید۔ شعبان خالد۔ محمد احمد وحید اور سردار یاسر الیاس خان موجود تھے۔ تمام سابق صدور نے ایم اکرم فرید کی بطورِ چیئرمین فانڈر گروپ خدمات کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیااور کہا کہ ان کے میعادِعہدہ کے دوران صنعت کاروں اور تاجروں کے دیرینہ مسائل حل ہوئے اور چیمبر کی ترقی کے لئے امکانات روشن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے سے متعلق اہم امور نمٹائے جن میں سب سے اہم CHANGE OF TRADE شامل ہے جن کی فانڈر گروپ کی کوششوں سے اجازت مل گئی۔ فانڈر گروپ کی اعلی واہم ترین کامیابی میں آئی سی سی آئی 4th Business Excelency Awardکی کامیاب تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی، ایوارڈزبدست جناب صدرمملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے دلوائے گئے۔ فاونڈر گروپ کی لیڈرشپ کے زیر اثر چیمبر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں تین روزہ پراپرٹی،ہاسنگ وکنسٹرکشن نمائش انعقاد پذیر ہوئی جس کا افتتاح بدست جناب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کیا۔ اس نمائش میں قریبا سو سے زائد کمپنیوں نے اسٹال لگائے۔ فانڈ ر گروپ کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجہ میں اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں ملٹی سٹوری کارپارکنگ کی تعمیر کے لئے بھی کاوشیں جاری ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین اور امریکہ کاسابق صدر رچرڈنکسن کے دورہ چین کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سےسرگرمیوں کا اہتمام

پڑھنے کے اگلے

بشریٰ رحمان کی ادبی خدمات تا دیریاد رکھی جائیں گی،لبنیٰ قریشی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔