PK Press

فیصل واوڈاکی نااہلی کوئی دھچکا نہیں، سپریم کورٹ جائیں گے شیخ رشید

اسلام آباد ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فیصل واوڈاکی نااہلی کوئی دھچکا نہیں،سپریم کورٹ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن 23 مارچ کوبھی اسلام آبادآتے دکھائی نہیں دے رہی ، ہم چوری اورلوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں لا سکے،عمران خان اپوزیشن کواین آراونہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں طعنے دینے والے خودبیساکھیوں کی تلاش میں ہیں، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے ، منتخب حکومت کیساتھ ہے، ق لیگ ہماری اتحادی ہے،فنانس بل میں ہمیں ہی ووٹ دیا، اپوزیشن اپنے بندوں کاخیال رکھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پڑھنے کے اگلے

انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانیوالی بہادرطالبہ کیلئے انعام کا اعلان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔