PK Press

شاہد آفریدی کے پرستاروں کے لئے بڑی خوشخبری

 شاہد آفریدی کے پرستاروں کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ۔بوم بوم آفریدی اب ریسٹورنٹ کھولنے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرشاہد آفریدی نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں شیف والا جیکٹ باندھ کرکچن میں کھڑے ہوکرٹماٹرکوبال کی طرح اچھالتے اورٹماٹرکاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔اپنی جارحانہ بیٹنگ سے مخالفین کے چھکے چھڑانے والے بوم بوم آفریدی نے پوسٹ میں لکھا کہ تیارہوجائیں بڑے اعلان کے لئے۔شاہدآفریدی نے لا لا دربارکے ہیش ٹیگ بھی شیئر کئے ۔اطلاعات کے مطابق شاہد آفریدی دبئی میں اپنا ریسٹورنٹ لالا دربارکے نام سے کھولنے جارہے ہیں جس میں دیسی کھانے پیش کئے جائیں گے۔شاہد آفریدی جلد اپنے ریسٹورنٹ سے متعلق تفصیلات منظرعام پرلائیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مسلم لیگ (ق)ہماری اتحادی ہے ہر صورت حکومت کا ساتھ دے گی،اسد عمر

پڑھنے کے اگلے

پشاور تاریخی مقامات سے بھرا پڑا ہے،اعظم جمیل

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔