PK Press

بھارت میں انتہا پسند ہندوں کا تنہا سامنا کرنے والی بہادر بچی مسکان خان کو سلام

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز نے بھارت میں انتہا پسند ہندوں کا تنہا سامنا کرنے والی بہادر بچی مسکان خان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانمیں حجاب کے نام پر بچیوں کو تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں اس واقعے پر خاموش نہ رہیں بلکہ زیر تعلیم ان بچیوں کے لیے آواز اٹھائیں۔فوزیہ ناز نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ مسلسل ناروا سلوک برتا جا رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں کو اپنے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ نے کہا کہ ہندوستان کے حالات دیکھ کر قائد اعظم، ان کے ساتھیوں اور اپنے بزرگوں کی،جنہوں نے ہمیں آزادی میں زندگی گزارنے کے لئے قربانی دی، کی قدر میں اور اضافہ ہو جاتا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانیوالی بہادرطالبہ کیلئے انعام کا اعلان

پڑھنے کے اگلے

مسلم لیگ (ق)ہماری اتحادی ہے ہر صورت حکومت کا ساتھ دے گی،اسد عمر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔