PK Press

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، یومیہ کیسز میں قومی شرح 8 اعشاریہ 22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 50 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس کے کیسز کی شرح 8.22 ہوگئی جب کہ بلند ترین شرح 34.62 فیصد نوشہرہ میں ریکارڈ ہوئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں 8.52، پنجاب میں یومیہ شرح 5.97، بلوچستان میں 7.11، گلگت بلتستان میں یومیہ شرح 9.61 جب کہ اسلام آباد میں 3.77، بلند 17.66 فیصد شرح آزاد کشمیر میں ریکارڈ کی گئی۔این سی او سی کے مطابق کراچی میں کرونا کی یومیہ شرح، 14.51، حیدرآباد میں 9.48، گلگت میں 1.18، دیامر میں 6.90، اسکردو میں 3.45، مظفرآباد میں یومیہ شرح 23.86 اور میرپور میں 15.32 فیصد ریکارڈ ہوئی۔جبکہ راولپنڈی میں کرونا کیسز کی شرح 7.06 فیصد، لاہور میں کورونا کی شرح 11.06 ، بہاولپور میں شرح 6.93، گجرات 5.54،ملتان میں2.42 فیصد، سرگودھا میں یومیہ کورونا شرح 2.90،فیصل آباد میں9.66 فیصد شرح ریکارڈ ہوئی۔کوئٹہ میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 8.33 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ مردان میں کورونا کی یومیہ شرح 23.13، ایبٹ آباد میں6.44 فیصد اور بنوں میں یومیہ شرح 3.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا

پڑھنے کے اگلے

فیصل واوڈاکی نااہلی کوئی دھچکا نہیں، سپریم کورٹ جائیں گے شیخ رشید

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔