PK Press

تاجروں کے لئے کاروباری آسانیاں پیدا کئے بغیرترقی ناممکن ہے، ڈاکٹر امجد

 اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیراور اسلام آباد گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ کاروباری اور تاجر طبقہ کو آسانیاں فراہم کئے بغیر معاشی ترقی کاخواب ادھورا رہتا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ حکام سے مل کر تمام مسائل کے خاتمے کے لئے اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد گروپ کے زیرانتظام منعقدہ ٹریڈرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں کاروباری سرگرمیوں میں بہتری لانے کے لئے مارکیٹوں اور پلازوں کے ساتھ پارکنگ ، سیکٹرز اور سب سیکٹرز میں صفائی اور ایک سیکٹر سے دوسرے سیکٹر میں سفر کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظامات کے ساتھ ساتھ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔ تاجر طبقہ ٹیکس اکٹھا کرنے میں حکومت کی مدد کرتا ہے۔ ا س لئے اس طبقہ کو کاروبار میں جتنی زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی وہ اتنی زیادہ حکومت کی مدد کریں گے اور ملک معاشی طور پر آگے بڑھے گا۔ ہم تاجر برادری کے تمام مسائل سے آگاہ ہیں اور یہ مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد گروپ نے وفاقی دارالحکومت کے مسائل اجاگر کرنے اور انہیں حل کرنے کا بیڑا اٹھایاہے۔ تاجروں کو درپیش مسائل بنیادی نوعیت کے ہیں جنہیں حکام کے ساتھ مل کر حل کروائیں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد گروپ کے چیئرمین رضوان صادق، تاجررہنما اجمل بلوچ، سی دی اے مزدور یونین کے رہنما چوہدری یاسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ٹریڈرز کنوینشن میں اسلام آباد کے تاجررہنمائوں اور تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستانی ادکارہ مدیحہ امام کی سالگرہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

پڑھنے کے اگلے

جہالت کی انتہا،جعلی پیر نے اولاد نرینہ کی خواہش مند خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔