PK Press

وزیر اعظم کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے، اپوزیشن ریورس گئیر لگانا چاہتی ہے،عثمان بزدار

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی وزیر اعلیٰ آفس آمد ،سردار عثمان بزدار سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر علیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپوزیشن کی منفی سیاست کی مذمت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ استعفوں سے راہ فرار اختیار کرنے والی اپوزیشن کا عدم اعتماد کا شوشہ بھی ناکام رہے گا، بعض جماعتیں پہلے ہی اپوزیشن اتحاد کے خلاف عدم اعتماد کرکے راستے جدا کر چکی ہیں،بکھری ہوئی پی ڈی ایم پہلے اپنے گھر کو دیکھے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے، اپوزیشن ملک کو ریورس گئیر لگانا چاہتی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت مضبوط ہے اور اپوزیشن کمزورہے،ساری اپوزیشن اول تو ایک ہو نہیں سکتی، اگر اکٹھی ہو بھی جائے تو بھی وزیر اعظم عمران خان کے سامنے ان کی کوئی حیثیت نہیں،اپوزیشن جماعتوں کو اپنے طرز عمل پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اپوزیشن کی آنیاں، جانیاں اسی طرح چلیں گی، اپوزیشن پرعوام عدم اعتماد کا اظہار کر چکے، یہ عدم اعتماد کیا لائیں گے،افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب عملی اقدامات پر قانون کے مطابق یقین رکھتا ہے،چیئرمین نیب

پڑھنے کے اگلے

پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری ، یومیہ شرح 5 فیصد پر آگئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔