PK Press

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

 چوبیس برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی فل اسٹرنتھ 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ آشٹن آگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کرے، کیمرون گرین، مارکس ہیرس ٹیم میں شامل ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ، تیروس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، نیتھن لین سکواڈ کا حصہ ہیں۔ مچل مارش، اسٹیوسمتھ، مچل اسٹارک، ڈیوڈوارنر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔یاد رہے پاکستان کے دورے کے دوران آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ کو راولپنڈی، 12 سے 18 مارچ کو کراچی اور 21 سے 25 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ایک روزہ میچ 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ جبکہ واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جب جگجیت سنگھ کے سُر پر سابق صدر پرویزمشرف نے طبلہ بجایا

پڑھنے کے اگلے

اسلام آباد ایکسپریس وے پرموٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پرفائرنگ ،2 افراد جاں بحق

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔