PK Press

شہزاد اکبر سمیت دیگر وزرا بھی فرار ہونے کیلئے تیار بیٹھے ہیں،شاہد خاقان عباسی

shahid khaqan abbasi

shahid khaqan abbasi

اسلام آباد،مسلم لیگ (ن)کے رہنما وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال سے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں روزاول سے کہہ رہا ہوں کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب حالات بدلتے ہی پہلی میسر فلائٹ سے بھاگ جائیں گے،دیگر وزرا بھی فرار کیلئے تیار بیٹھے ہیں، دیکھیں شہزاد اکبر مستعفی ہو گئے اور اب فرار ہوں گے ،نیب کے ڈیلی ویجز چیئرمین بھی فرار ہوں گے ،میں ان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عوام کو اپنے اثاثے بتا کر جائیں ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کے پاس احتساب کے صرف دو ادارے ہیں ، ایک نیب ہے اور دوسرا یف آئی اے ہے ،حکومت وہاں صرف درخواست دے سکتی ہے ،کیا نیب ہاوسنگ سکیموں کیلئے بنی تھی ؟، نیب آرڈیننس کو جاری ہوئے آج چار ماہ ہو چکے ہیں ، ملک میں نام نہاد احتساب ہو رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کل ایک خط سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ، اللہ کر کے وہ جھوٹ ہی ہو لیکن وائرل ہونے والے خط سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ سابق چیف جسٹس کی جانب سے لکھا گیا ہے جس میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے حکومت سے تاحیات فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے ،کیا سابق چیف جسٹس کو یہ خط لکھنے کی ضرورت تھی ؟، کیا حکومت نہیں جانتی کہ سابق چیف جسٹس کو کس طرح کی سیکیورٹی دی جاتی ہے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ضابطہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس:عمر امین گنڈا پور نااہل

پڑھنے کے اگلے

لتامنگیشکر عمر بھر پاکستان کی دھرتی پر قدم کیوں نہ رکھ سکیں؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔