PK Press

پی ایس ایل7،شاداب نے ایک نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پی ایس ایل کی تاریخ میں مسلسل 3میچز میں 4وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔کراچی کنگز کے خلاف میچ میں یہ اعزاز اپنینام کیا، انہوں نے میچ میں 15رنز کے عوض 4 کھلاڑی آٹ کیے۔اس کے قبل شاداب نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 5 اور گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس کے علاوہ وہ رواں پی ایس ایل میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں، انہوں نے 5 میچز میں 14 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 42رنز سے شکست دے دی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

لتامنگیشکر عمر بھر پاکستان کی دھرتی پر قدم کیوں نہ رکھ سکیں؟

پڑھنے کے اگلے

مڈغاسکر میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔