PK Press

کورونا کیسز میں اضافہ،اسلام آباد کے مزید پانچ سکولز سیل

اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ کے باعث اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے مختلف علاقوں میں 05اسکولز کو سیل کردیا۔مجموعی طور پر شاہدرہ، بھارہ کہو،ڈپلومیٹک انکلیو، بحریہ انکلیو اور جگیوٹ میں اسکولز سیل کئے گئے، ضلعی انتظامیہ ان تما علاقوں مجموعی طور پر 5 اسکولوں کو سیل کیا گیا۔دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ چار پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 89 ہزار 655، سندھ میں 5 لاکھ 52 ہزار 262، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 3 ہزار 110، بلوچستان میں 34 ہزار 819، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 896، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 628 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 ہزار 741 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 54 لاکھ 22 ہزار 966 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 779 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 44 ہزار 403 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 684 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 38 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 252، سندھ میں 7 ہزار 905، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 53، اسلام آباد میں 988، بلوچستان میں 368، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 761 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مڈغاسکر میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

پڑھنے کے اگلے

سیاسی رابطوں میں تیزی، پیپلزپارٹی کی قیادت کا چودھری برادران سے رابطہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے