PK Press

ضابطہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس:عمر امین گنڈا پور نااہل

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کونااہل کردیا۔تفصیلات کے مطابق وہ ڈیرہ اسماعیل خان سے سٹی مئیر کی نشست پر بطور تحریک انصاف امیدوار انتخابات نہیں لڑسکیں گے، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کوڈیرہ اسماعیل خان میں داخلے کی اجازت دیتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا۔پیر کو چیف الیکشن کمشنر کی سرابرہی میں تین رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے عمرامین گنڈا پورکوالیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا۔ کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو فیملی شادی میں شرکت کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان جانے کی اجازت دے دی۔ تاہم انہیں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور انتخابی عمل میں شرکت نہ کرنے کو یقینی بنائیں، علی امین گنڈا پور نے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کاروائی ہوگی۔ ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل میں میئر کا انتخاب 13 فروری کو ہونا ہے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے ایم پی اے احمد کریم کنڈی کے وکیل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوسکتے۔ کمیشن نے علی احمد کریم کنڈی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو ضلع بدر کرتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بھارتی جارحانہ رویہ علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے، وزیراعظم عمران خان

پڑھنے کے اگلے

شہزاد اکبر سمیت دیگر وزرا بھی فرار ہونے کیلئے تیار بیٹھے ہیں،شاہد خاقان عباسی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔