PK Press

اسلام آباد’ پنجاب’ پختونخوا اور آزاد کشمیر 5.9شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

وفاقی دارالحکومت اور آزاد کشمیر سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں 5.8شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں’زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کاعلاقہ تھا ‘زیر زمین گہرائی 210کلو میٹر تھی’عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ‘ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے میدانوں میں نکل آئے ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے پشاور، لوئر دیر، باجوڑ، مالاکنڈ نوشہرہ، شمالی وزیرستان میں بھی محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ مردان، سوات، مانسہرہ، صوابی اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور شیخوپورہ اور مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، کمالیہ اور ملتان بھی زلزلے لرز اٹھا۔ اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسکردو میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کاعلاقہ تھا اور زلزلے کی شدت 5.9 تھی جبکہ زیر زمین گہرائی 210کلو میٹر تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیر اعظم عمران خان کی اولمپکس افتتاحی تقر یب میں شرکت

پڑھنے کے اگلے

وزیر اعظم عمران خان آج چینی صدر کے ظہرانے میں شرکت کریں گے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔