PK Press

کورونا میں پھر اضافہ،مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چھ سات فیصد پر پہنچ گئی

ملک میں کورونا کی شرح میں پھر اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چھ سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 28افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29ہزار 448ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 54ہزار 800ہوگئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 6ہزار 137نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4لاکھ 87ہزار 407، سندھ میں 5لاکھ 49ہزار 872، خیبرپختونخوا میں 2لاکھ 710، بلوچستان میں 34ہزار 711، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 873، اسلام آباد میں ایک لاکھ 30ہزار 872جبکہ آزاد کشمیر میں 40ہزار 355کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 53 لاکھ 22ہزار 136افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 63ہزار 413نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13لاکھ 33ہزار 732مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 649مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب میں 13ہزار 230، سندھ میں 7ہزار 878، خیبرپختونخوا میں 6ہزار 37، اسلام آباد میں 985، بلوچستان میں 368، گلگت بلتستان میں 189اور آزاد کشمیر میں 761مریض اب تک جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی

پڑھنے کے اگلے

آئی ایم ایف پروگرام کے بعد روپیہ مزید مستحکم ہوگا، شوکت ترین

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔