PK Press

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار

 لاہور(آئی پی ایس )کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قراد دے دیا ،پی سی بی نے محمد حسنین کوبولنگ سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق محمد حسنین کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں واقع آئی سی سی کے ایکریڈیٹڈ لیب میں کیا گیا جس کا جائزہ لینے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نیفاسٹ بولر کے بالنگ ایکشن کو غیرقانونی قراردے دیا۔غیر قانونی بولنگ ایکشن قوانین کے تحت جب تک محمد حسنین دوبارہ اپنے باولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئر نہیں کرلیتے وہ بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے ۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد حسنین کے بولنگ ایکشن سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ میں نوجوان فاسٹ بولرمحمد حسنین کے بولنگ ایکشن کوغیرقانونی قراردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل سیون کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پرپی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ محمد حسنین کو پی ایس ایل میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔پی سی بی کے مطابق رپورٹ کا جائزہ لینے اورماہرین سے مشورے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔محد حسنین کے لئے بولنگ کنسلٹنٹ کا تقررکیا جائے گا تاکہ ان کا بولنگ ایکشن درست کیا جاسکے۔ محمد حسنین بولنگ ایکشن درست ہونے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ دیں گے۔پی سی بی کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گڈ لینتھ اورفل لینتھ بانسر اور سلو بانسر کی ڈیلیوریز پھینکتے وقت ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کررہا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بھارتی اداکارفرحان اخترکی تاریخ منظر عام پر آگئی

پڑھنے کے اگلے

یوم یکجہتی کشمیر:مسلم لیگ (ق) کے زیر اہتمام (آج) ریلی نکالی جائے گی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔