
اسلام آباد، وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ چین سے کہیں گے ہماری مدد کریں، آئی ایم ایف قسط سے معیشت مستحکم ہوگی،چین سے کہیں گے اپنی انڈسٹری کو پاکستان میں بھی لائیں،وزیراعظم چین سے کہیں گے کہ زراعت کے پلان میں ہماری مدد کریں کیونکہ زراعت کا شعبہ ہمارے لیے اہم ہے۔وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پاکستان کیلئے قسط منظورکرنا خوش آئند ہے،آئی ایم ایف ہماری معاشی حکمت عملی کوتسلیم کرتی ہے، ہمارے لیے دورہ چین سیاسی اورمعاشی طورپربہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو کہنے جارہے ہیں ہماری مدد کریں، اپنی انڈسٹری کو پاکستان میں بھی لائیں۔مشیرتجارت عبدالرزاق دائود نے دورہ چین سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی اہم ہے۔ دورے کے دوران تجارت کے حوالے سے چین سے بات کرینگے۔ چاول،سیمنٹ سمیت زراعت کے شعبے کیلیے کافی فائدہ ہوگا، جس سے ہمارا ایکسپورٹ بڑھے گا۔