PK Press

شاہد آفریدی کو چار اوورز میں 67 رنز پڑ گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کا مہنگا ترین بولنگ اسپیل کرادیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شاہد آفریدی نے چار اوورز میں ایک وکٹ لے کر 67 رنز دیے۔یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی بولر کی جانب سے سب سے مہنگا ترین اسپیل ہے ، اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ظفر گوہر نے گزشتہ سال زلمی کیخلاف چار اوورز میں 65 رنز دیے تھے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں میچ میں اسلام آباد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف رنز کے انبار لگائے ، کولن منرو اور اعظم خان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 کٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

 علا مہ سعد رضوی کے نکا ح کی تقریب کیلئے خصو صی کرسی تیا ر

پڑھنے کے اگلے

بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ہے،ترجمان پاک فوج

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے