PK Press

وزیرِ اعظم عمران خان 4 روزہ دورہ چین کیلئے روانہ ہوگئے

وزیرِ اعظم عمران خان وزرا کے وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورہ چین کیلئے روانہ ہوگئے۔وفد میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داود اور معاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں۔وزیرِ اعظم چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان چینی صدر شی جن پنگ اور چینی پریمئیر لی کی چیانگ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اسکے علاوہ وزیرِ اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران چین کے صدر اور وزیراعظم سمیت مختلف کاروباری شخصیات کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے کے لئے کتاب پیش کی جائے گی۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تیار کی گئی پچ بک میں سیکٹر وائز تفصیلات شامل کی گئی ہیںکتاب میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حامل شعبوں اور حکومت کی جانب سے ان شعبوں میں فراہم کی جانے والی تفصیلات موجود ہیں۔ پاکستانی وفد کے ارکان دورہ چین کے موقع پر یہ کتاب چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو پیش کریں گے۔ اس کتاب کا مقصد ملک می سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

یمنی زیدی کی جاندار اداکاری دلوں میں گھر کر گئی

پڑھنے کے اگلے

ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔