PK Press

چاہتے ہیں الیکشن کا عمل شفاف اور کسی بھی دباو سے پاک ہو، چیف جسٹس

اسلام آباد،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں الیکشن کا عمل شفاف اور کسی بھی دباو سے پاک ہو۔ سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین نشست پر ری پول کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، کامران مرتضیٰ کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں چیئرمین کے الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر ری پول کا حکم دیا گیا، صرف ایک پولنگ اسٹیشنز پر صفر ووٹ کاسٹ ہوئے باقی تمام پر پولنگ کا عمل نارمل رہا۔جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ ہوئی اس پر کیا کہیں گے؟ ریٹرننگ افسر کی رپورٹ کے مطابق امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہوئی اس لیے ری پول کا حکم دیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی اس پر کیا کہیں گے؟ خواتین خوف و ہراس کے باعث ووٹ کاسٹ کرنے نہیں نکلیں۔وکیل درخواست گزار لطیف کھوسہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی سے منسلک نہیں ہوں کہ الیکشن کمیشن کو برا بھلا کہوں، الیکشن کمیشن کو فئیر رپورٹ دینا چاہیے تھی۔درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ حلقے میں ٹوٹل 108 پولنگ اسٹیشنز تھے اور آپ جیت بھی گئے، آئینی اور قانونی اداروں کو آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے، چاہتے ہیں الیکشن کا عمل شفاف اور کسی بھی دبا سے پاک ہو، چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو واضح کریں، الیکشن کمیشن کا کام ربڑ اسٹیمپ کرنا نہیں کہ معاملات سالوں تک زیر التوا رہیں۔ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو جواب جم کرانے کے لیے وقت دیا جائے۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 13 فروری کو ری پول کا حکم دے رکھا ہے، کیس کا فیصلہ 13 فروری سے پہلے کرنے کی درخواست ہے۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ری پول کے حکم کی تفصیلات طلب کر لیں اور کیس کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر 2021 کو لکی مروت میں ایک تحصیل پر ری پول کا حکم دیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بلوچستان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیراعظم

پڑھنے کے اگلے

چین پورے دل سے شاندار اولمپک کھیل دنیا کے لئے پیش کرے گا 

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔