PK Press

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، ایک روز 6 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے اور 29 اموات ریکارڈ کی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیے جس کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 330 ہوگئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق 24گھنٹے میں کورونا کے 61 ہزار 190 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 6 ہزار 047 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 9.88 فیصد پر آگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایک ہزار 559 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 36 ہزار413 تک پہنچ گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 44 ہزار 722 ، پنجاب میں 4 لاکھ 82 ہزار 316 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 96 ہزار328 اور بلوچستان میں 34 ہزار 501 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 004 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار737 اور آزاد کشمیر میں 38 ہزار805 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان کے نئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کون ہیں؟

پڑھنے کے اگلے

اسلام آباد ایئرپورٹ، دوحہ جانیوالے مسافر سے منشیات برآمد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔