PK Press

ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے بھی دستبردارہوگئے

  بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے فارمٹ کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی سربراہی سے بھی مستعفی ہوگئے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی مسلسل مشکلات کا شکار ہیں اور ایک ایک کرکے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا گیا ہے جس آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ نے شدید حیرانی کا اظہار کیا ہے۔پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو کے ایک شو میں حیرانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ حقیقت میں ہوا، میں نے گزشتہ آئی پی ایل کے پہلے ہاف میں ویرات کے ساتھ اچھی بات چیت کی تھی۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ وہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کے بارے میں بات کر رہے ہیں حالانکہ اس وقت وہ ٹیسٹ میچ کی کپتانی جاری رکھنے کے لئے کتنے پرجوش ہے۔آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ کوہلی کی کپتانی میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی۔رکی پونٹنگ نے آخر میں کہا کہ کپتانی سے کنارہ کشی اختیار کرنے سے ویرات کی بلے بازی میں مزید نکھار پیدا ہوگا کیوں کہ وہ اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ مرکوز کرسکتے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امریکی کمپنی ایپل نے چینی مارکیٹس میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

پڑھنے کے اگلے

مسجد نبوی میں دو سال بعد رمضان کے دوران اجتماعی افطارکی رونقیں بحال ہوں گی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔