
shahid khaqan abbasi
اسلام آباد،مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ چور خود دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں، عمران خان بتائیں کہ انہوں نے کرپشن سے متعلق نیب اور ایف آئی اے کو کتنے خط لکھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جا رہا ہے، وزیر اعظم کے مشیر فرار ہو گئے، مشیر کی نوکری چھوڑنے والے اپنے اثاثے سامنے لائیں۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کا احتساب دیکھیں کیسز میں کچھ نہیں،کرپشن کی فہرست میں ملک 124 سے 140 نمبر پر آگیا تھا، جب یہ حکومت آئی تھی 117 نمبر تھے اب ملک کرپشن کی فہرست میں 140 نمبر پر پہنچ گیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دیکھ سکتے ہیں احتساب کا عمل کیا ہے ،چور خود احتساب کر رہے ہیں، ساڑھے تین سال حکومت کر لی ہے کوئی تو ریکارڈ لے کے آئیں، عدالتوں کا جو ریکارڈ آیا ہے وہ بتا نہیں سکتے۔شاہد خاقان نے کہاکہ اسی ماہ تقریبا 4 روپے کے قریب بجلی بڑھ رہی ہے،عوام کی جیب سے 30 ارب نکلے گا جو حکمرانوں کی جیب میں جائے گا یا کرپشن کی نظر ہو گا۔مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ چیئرمین نیب کو اپوزیشن نظر نہیں آتی، وزیراعظم کے مشیر جو فرار ہو گئے ہیں پہلے کہا تھا کہ یہ اپنے اثاثہ لکھ کے دے جائیں، احتساب یہ نہیں کہ جعلی کیسز بنائیں، عدالتوں کے فیصلوں کو دیکھیں نیب کیسز کے بارے میں کیا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ عوام سے یکجہتی کیلئے ہوتا ہے، چار چار دفعہ نکالے جانے والے وزیر کرسیوں سے چمٹے ہوئے ہیں، نواز شریف صاحب آئیں گے اپنا علاج کروا کر ڈاکٹرز کی مشاورت سے آئیں گے، اس سال یا اگلے سال تک آجائیں گے۔