PK Press

عمران خان نظام کی درستگی اور عوام کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد اور محنت کررہے ہیں،فیصل جاوید

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کامیابی کی طرف گامزن ہے۔سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ نظام کی اصلاح کے لیے بحث کرنے میں کوئی حرج نہیں، نظام کا تجزیہ اور تشخیص بہت ضروری ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ قوم کی امنگوں کے مطابق فیصلے اور ترجیحات کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہوتی ہے، اٹھارویں ترمیم کے تجزیے میں بھی کوئی حرج نہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عوام کو مضبوط جمہوری نظام سے براہ راست با اختیار بنانا ایک نہایت اہم ضرورت ہے،عمران خان نظام کی درستگی اور عوام کی کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد اور محنت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم نظام کی درستگی اورمافیا کیخلاف یکجا ہے، اللہ تعالی کے کرم سے پاکستان کامیابی کی طرف گامزن ہے،مضبوط جمہوری نظام وہ ہے جہاں عوام کے پاس فیصلہ سازی کی براہ راست طاقت ہو اور انکے براہ راست ووٹ موثرہوں۔ سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق ایک مظبوط اور با اختیار لوکل گورنمنٹ نظام اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایک منتخب اور بااختیار مقامی نظامِ حکومت جمہوری عمل کے لیے زبردست اہمیت رکھتی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

الیکشن کمیشن نے جمشیداقبال چیمہ کی معافی پر محفوظ فیصلہ سنادیا

پڑھنے کے اگلے

پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز میں کمی ، شرح 9.6 فیصد پر آگئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔