PK Press

صرف عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے،چوہدری شجاعت حسین

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ صرف عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے، بعض اندرونی، بیرونی عناصر بھی معاشی بحران کے ذمہ دار ہیں۔اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو ٹارگٹ کر کے تمام چیزوں کو مہنگا کیا جا رہا ہے، مصنوعی مہنگائی کے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں، پاکستان ایک زرعی ملک ہے، اس کی زراعت کو ٹارگٹ کر کے پورے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، صرف ٹماٹر ہی دیکھ لیں کہ کسان آڑھتی کو ٹماٹر 25 روپے کلو فروخت کرتا ہے، دوسرے دن وہی ٹماٹر مختلف ذرائع سے ہوتا ہوا بازار میں عوام کو 150 روپے کلو میں ملتا ہے جس کا دھچکا کسان کو پہنچتا ہے، پھر کہا جاتا ہے کسان کو ہونے والے اس بھاری نقصان کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے جو زیادتی ہے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آج کل کھاد کے بحران کی وجہ سے گندم کے مہنگا ہونے کا شور ہے، کھاد کی کمی کی وجہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان سر اٹھائے کھڑا ہے، اس مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز بھی ہیں، تمام ارکان اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں اور کھاد ریلیز کروائیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز میں کمی ، شرح 9.6 فیصد پر آگئی

پڑھنے کے اگلے

امریکی کمپنی ایپل نے چینی مارکیٹس میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔