PK Press

پاکستان مسلم لیگ ملک میں جمہوریت کی بقا اور فروغ کیلئے پرعزم ہے، مونس الٰہی

لاہور، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ملک میں جمہوریت کی بقا اور فروغ کیلئے پرعزم ہے، شہریوں کی ضروریات اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ کی سیاست گڈ گورننس، انسانی ترقی، سماجی و اقتصادی ترقی، انتخابی اصلاحات اور پاکستان میں نوجوانوں، خواتین اور پسماندہ افراد کے حقوق کے گرد گھومتی ہے۔ وہ لاہور میں انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیٹیوٹ امریکہ (IRI) کے نائب صدر سکاٹ میسٹک Scott Mastic کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ ملک اور پارٹی کے اندر باہمی فیصلہ سازی کے ذریعے مضبوط جمہوری کلچر کو فروغ اور ایسے اقدامات پر بہت زور دیا ہے جو شہریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بناتے ہیں۔ مونس الٰہی نے پاکستان میں حقیقی جمہوری ترقی اور تحقیق پر مبنی پالیسی سازی کے عمل کے فروغ کیلئے IRI کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے میں آئی آر آئی کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی پارٹی انسٹیٹیوٹ کے تربیتی پروگراموں میں شرکت کرتی رہے گی۔ سکاٹ میسٹک نے پاکستان مسلم لیگ کے ترقیاتی پروگراموں میں انسٹیٹیوٹ کے تعاون کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے مشیر رضوان ممتاز علی، آئی آر آئی پاکستان کی ریزیڈنٹ ڈائریکٹر نرگس خان اور آئی آر آئی پاکستان کے جنید آفتاب بھی شریک تھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مسجد نبوی میں دو سال بعد رمضان کے دوران اجتماعی افطارکی رونقیں بحال ہوں گی

پڑھنے کے اگلے

وزیراعظم عمران خان (کل) چین کے 3روزہ دورے پروانہ ہوں گے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔