PK Press

اپوزیشن کے 15 آدمی اندر سے عمران خان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

sheikh rasheed

sheikh rasheed

 وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہو چکا ہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے بھی حکومت کا ہر بل منظور ہو جاتا ہے، اندر سے 14 سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ماں بچہ اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف کچھ نہیں کر رہی، بلاول زرداری 27 فروری کو آئیں اور باقی بھی 23 مارچ کو آئیں، فضل الرحمان کو بھی آنے کا شوق ہے تو وہ بھی آجائیں، اسلام آباد کا موسم کیسا ہوگا اور ملک میں کورونا کی صورتحال کیا ہوگی ابھی اس میں وقت ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ دھرنا اور لانگ مارچ میں کچھ نہیں ہونے والا، ساڑھے تین سالوں میں اپوزیشن کو کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے اور اب بھی نہیں ہوگی، ہمیں احساس ہونا چاہئیے کہ ہم نے قومی زمہ داری کا ثبوت دینا ہے، میں نے کہاتھا فنانس بل سینیٹ سے منظور ہوجائیگا، سب کو معلوم ہو چکا ہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے بھی حکومت کا ہر بل منظور ہو جاتا ہے، اندر سے 14 سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ہیں، عدم اعتمادکی بات کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ بندے لانے ہوتے ہیں۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، بلوچستان میں دہشتگری میں اضافہ ہوا ہے 10 نوجوان شہید ہوئے ہیں، امن و امان کی صورتحا ل کا جائزہ لے رہے ہیں، کالعدن بی این اے اور ٹی ٹی پی دہشت گردی میں جتنا اضافہ کرے گی ان سے اتنا ہی مقابلہ کیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدارتی نظام کی بات نہیں کی، اور نہ کی کسی ایمرجنسی کے حوالے سے بات ہوئی ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے، 23 مرتبہ ہم آئی ایم ایف کے پاس جاچکے ہیں، آئی ایم ایف سے ہمارے جان چھوٹے گی جب ملک کی معیشت بہتر ہوگی، مجھ سے کسی نے بات نہیں کہ کوئی وزارت تبدیل ہوگی، کسی نے مجھ سے وزارت تبدیل ہونے کی بات کی تو اپنی شفارشات پیش کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو چین کا دورہ کریں گے، جہاں مستقبل کے معاملات پر پیشرفت ہوگی، امریکا اور چین سے تعلقات مساوی حقوق پر ہوں گے۔ افغانستان میں بڑھتے ہوئے معاشی حالات کے حوالے سے پوری دنیا واقف ہے، پوری دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہئیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پتا نہیں لگتا اقتدار میں وقت کیسے جلدی گز رہا ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ 3 ماہ اہم ہیں، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات کو بھرپور طریقے سے لڑے گی اور بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

گلگت :دیامر ڈوڈوشال میں دو گروپوں کے درمیان خون ریز تصادم،5 افراد زخمی

پڑھنے کے اگلے

بھارتی گلوکارہ واداکارہ ثریا جمال کو بچھڑے 18 برس بیت گئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔