PK Press

گلگت :دیامر ڈوڈوشال میں دو گروپوں کے درمیان خون ریز تصادم،5 افراد زخمی

 ڈوڈوشال میں دو قبائل میں خون ریز تصادم، پانچ افراد زخمی، مویشی خانے جل کر راکھ، فریقین مورچہ زن، چلاس سے پولیس کی بھاری نفری روانہ ۔تفصیلات کے مطابق دیامر سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی و اسلام آباد میں مقیم سماجی کارکن روشن دین دیامری کے مطابق ڈوڈوشال میں دو قبائل کا آپس میں غیرت کے نام پر خونری لڑائی کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے، رات کو ایک گاڑی پر فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد زخمی جبکہ بھاری آتشی اسلحہ سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کے نتیجے میں مویشی خانوں میں آگ لگ گئی جبکہ گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ فریقین مورچہ زن ہو کر فائرنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور چلاس سے پولیس کی بھاری نفری بھی روانہ کردی گئی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو چلاس ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیاہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سابق مس یو ایس اے چیسلی کرسٹ انتقال کر گئیں

پڑھنے کے اگلے

اپوزیشن کے 15 آدمی اندر سے عمران خان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔