PK Press

خطروں کی کھلاڑی ہوں، میری تمام آمدنی قانونی اور ریکارڈ شفاف ہے، حریم شاہ

 ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ اگر میرے اکاونٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینا ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ اکاونٹس منجمد ہونے سے متعلق خبروں کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا، پاکستان جاکر ہر ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں۔حریم شاہ نے کہا کہ منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی اور اپنی غلطی بھی تسلیم کرتی ہوں، ایف آئی اے کو مجھ سے پتہ نہیں کیا ذاتی خلش ہے، ایف آئی اے کو کیا حق ہے کہ ان کی ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے، اگر میرے اکاونٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینا ہوں گے۔دوران انٹرویو حریم شاہ نے کہا کہ میں خطروں کی کھلاڑی ہوں، خائف ہونے والی نہیں، میری تمام آمدنی قانونی اور ریکارڈ شفاف ہے، ہمارے اداروں کا کام ہماری حفاظت کرنا ہے نہ کہ تنگ کرنا۔ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ میرا کسی اور کے نام پر بھی کوئی اکاونٹ نہیں ہے، شہزاد اکبر نے اپنی بے عزتی خود کرائی، ان کے مجھ سے متعلق خط کو یہاں کسی ادارے نے کوئی اہمیت نہیں دی، شہزاد اکبر کے چیلے اب بھی میرا میڈیا ٹرائل کرنا چاہتے ہیں۔حریم شاہ نے کہا کہ میں لندن میں انجوائے کر رہی ہوں، کسی برطانوی ادارے نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، میرے تمام دعوے ثبوتوں کے ساتھ ہوتے ہیں، الزام لگانے والوں کا مقصد صرف میری کردار کشی ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹک ٹاکر فضا حسین عرف حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے متعلقہ حکام کو ٹک ٹاکر کے بینک اکانٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔یاد رہے کہ حریم شاہ نے چند دن پہلے لندن پہنچ کرغیرملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، ویڈیو میں حریم شاہ کے پاس بھاری غیرملکی کرنسی دیکھی گئی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان نے بھارتی شہری سیکا خان کو بھائی سے ملنے کیلئے ویزا جاری کر دیا

پڑھنے کے اگلے

پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید 7 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔