PK Press

پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید 7 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

corona

corona

 )ملک بھر میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیز لہر جاری ہے، ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 7 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 27 اموات رپورٹ ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 27 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 219 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 7 ہزار 963 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 719 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 70 ہزار 389 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 48 لاکھ 93 ہزار 290 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.31 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 13 سو 75 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 10 کروڑ 42 لاکھ 28 ہزار 89 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 8 کروڑ 7 لاکھ 48 ہزار 105 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

خطروں کی کھلاڑی ہوں، میری تمام آمدنی قانونی اور ریکارڈ شفاف ہے، حریم شاہ

پڑھنے کے اگلے

مردان میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 19 تعلیمی ادارے بند

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔