
پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنے پیغا م میں مسلم لیگی رہنمائوں وکارکنان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی سالگرہ پر ڈھیروں دعائیں کیں اور تقریبابات کا اہتمام کیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کارکنان کے نام پیغام میں کہا کہ میری سالگرہ کے موقع پر آپ نے میری درازی عمر کیلئے جن بے مثال دلی جذبات ،نیک تمناؤں اور پرخلوص دعاؤں کا اظہار کیا اس پر میں آپ سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔ اس روز جس محبت اور لگاؤ سے آپ نے تقریبات کا اہتمام کیا وہ بھی میرے لئے باعث مسرت وافتخار ہے ، یقینا آپ کے یہ بے لوث احساسات میری زندگی کا بیش قیمت اثاثہ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو بھرپور خوشیاں ،صحت ،فراوانی رزق اور نصرت وکامیابی عطافرمائے ۔آمین