PK Press

بھارت کا پی آئی اے کو جے پور کیلئے پرواز کی اجازت دینے سے انکار

کراچی،بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی 29 جنوری کوکراچی سے جے پورکی خصوصی پرواز شیڈول تھی اور کل صبح 7 بجے خصوصی پروازپر 160بھارتی یاتریوں کوکراچی سیجے پورجانا تھا۔پی آئی اے حکام نے بھارتی حکومت کی جانب سے پرواز کو اجازت نہ دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ائیرلائن ذرائع کے مطابق بھارتی یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے اور پاکستان ہندوکونسل نے پی آئی اے کو یاتریوں کی پرواز کے لیے خط لکھا تھا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اے کو نئی دہلی کے لیے پروازکی اجازت نہیں دی تھی۔خیال رہے پاکستان اور بھارت کے مابین مذہبی سیاحت کے دوسرے مرحلے کا آغاز، ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی قومی ایئرلائن کی چارٹرڈ فلائیٹ میں پاکستانی یاتریوں کے بڑے وفد کو کل بروز ہفتہ 29جنوری کو بھارت لے کر جانا تھا،اس حوالے سے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے پاکستان ہندو کونسل کی تجویز دفتر خارجہ کے توسط سے بھارتی حکام کو پہنچا ئی، بھارت کی جانب سے پیش کردہ تجویز کے مطابق پاکستانی زائرین کو بھارت میں واقع مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے پی آئی اے خصوصی پرواز میں جانا تھا ،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سینیٹ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرلیا

پڑھنے کے اگلے

ایروپونک ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان میں پہلی مرتبہ آلو کا وائرس سے پاک بیج تیار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے