PK Press

سینیٹ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرلیا

اسلام آباد،سینیٹ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر رائے شماری کرائی گئی جس میں بل کے حق میں 43 اور مخالفت میں 42 ووٹ آئے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی بل پیش کرنے کے حق میں ووٹ دیا، اے این پی کے عمر فاروق کانسی بل کی منظوری کے وقت ایوان سے نکل گئے جب کہ دلاور خان نے حکومت کو ووٹ دیا۔بل پر رائے شماری کے وقت سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی ایوان سے غیر حاضر رہے۔بل پر رائے شماری کے بعد سینیٹ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کر لیا جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مسلم لیگ ق سندھ کے صدر طارق حسن کی کوششیں رنگ لے آئیں،دھرنا ختم

پڑھنے کے اگلے

بھارت کا پی آئی اے کو جے پور کیلئے پرواز کی اجازت دینے سے انکار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔