PK Press

چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے چودھری شجاعت حسین

لاہور،پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آج کل نوازشریف کے آنے جانے کی فکر لگی ہے، میری ذاتی رائے یہ ہے کہ چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے، اگر ان کی پارٹی اور ورکر کہیں تو علیحدہ بات ہے لیکن وہ لوگ جو خود وزیراعظم کے امیدوار ہیں وہ نوازشریف کی واپسی کا کہیں تو یہ نہایت مضحکہ خیز بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے پیسوں کا الزام نوازشریف پر ہے اس سے زیادہ تو ان کے کیسوں کے چکر میں خرچ کر دئیے گئے ہیں، ان کی واپسی کیلئے گارنٹی کی بات کرتے ہیں لیکن یہ خیال رکھیں کہ زندگی موت کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا اس کا اختیار صرف اللہ تعالی کے پاس ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی سے باہر نکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں، یہ سال کام کرنے کا ہے لیکن اگر ایسے کاموں میں ہی لگے رہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل لیڈر ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے پر لگے ہیں جس کا عنقریب وہ انجام خود دیکھیں گے لیکن عوام کی کوئی بات نہیں کرتا، مہنگائی مہنگائی کا شور تو ہر طرف ہے لیکن اس کے خاتمے کیلئے کوئی تجویز نہیں دیتا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی یا لیڈر مہنگائی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ میں مثبت پلان دے تو میں اپنے تمام ارکان اسمبلی کو کہوں گا کہ ان کی بات سنیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عمران خان اور فوجی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، شیخ رشید

پڑھنے کے اگلے

چوہدری شجاعت حسین نے زندگی کی 76بہاریں دیکھ لیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔