PK Press

اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر،وزیراعظم آج بڑا اعلان کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراکریں گے، صحت کارڈ سے گھرانوں کو 10 لاکھ تک صحت کی سہولتیں حاصل ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج بدھ کو اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجرا کریں گے ، کارڈ سے ایک خاندان کو10 لاکھ روپے تک کی صحت کی سہولتیں میسرہوں گی۔اسلام آباد، پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، تھرپارکر کے گھرانے مستفید ہوسکیں گے ، کارڈپرنہ صرف سرکاری بلکہ پینل پرنجی اسپتالوں میں بھی علاج کی سہولت ہوگی۔وزیراعظم نیا پاکستان قومی صحت کارڈ اجرا کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔خیال رہے قومی صحت کارڈ مندرجہ ذیل بیماریوں کی صورت میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد کے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مبارک اسلام آباد صحت کارڈ سب کے لیے،یونیورسل ہیلتھ کیورج عمران خان حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے-انہوں نے کہا کہ امریکہ جیسے ملک بھی لوگوں کو یہ سہولت نہ دے سکے-پورے خیبر پختونخوا کے بعد اب پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اورتھرپارکر کے ہر خاندان کو10لاکھ تک مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ہر مشکل وقت میں حکومت کو اپوزیشن کے پنجے سے چھڑایا ہے،چوہدری پرویز الٰہی

پڑھنے کے اگلے

فرانس میں کورونا نے تباہی مچا دی 

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے