PK Press

ارطغرل غازی سیریز کے اداکار آرتوک بے انتقال کر گئے

artuk bey

artuk bey

 دنیا بھر میں مقبول ارطغرل غازی سیریز میں آرتوک بے کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار ایبرک پیکن 51سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔بین الاقوامی میڈیاکے مطابق مرسین انڈسٹریلسٹ اینڈ بزنس مین ایسوسی ایشن کے بورڈ ممبر نے ترک اداکار کی موت کی تصدیق کی۔ بورڈ ممبر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میرے پیارے دوست، میرے بھائی اور ترک سنیما کے ایک تجربہ کار اداکار ایبرک پیکن کو ہم نے کھو دیا ہے۔ انہوں نے اداکار کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔واضح رہے کہ اداکار کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں کمر درد کی شکایت کی تھی۔ دوران علاج معلوم ہوا کہ ان کا ٹیومر جگر اور ایڈرینل غدود میں پھیل گیا ہے۔ اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ایبرک پیکن نے بیماری پھیلنے پر سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ڈاکٹر کے پاس 10 دن پہلے کمر درد کی شکایت لے کر گیا تھا لیکن مجھے پھیپھڑوں کا کینسر ہے جو ٹیومر جگر اور ایڈرینل غدود میں بھی پھیل گیا ہے اور بدقسمتی سے اس بیماری نے اپنے ابتدائی مراحل میں کوئی علامات ظاہر نہیں کیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ کیموتھراپی کا پہلا دن ہے اور میرا سب سے بڑا سہارا میرا خاندان ہے تو میرے قریب کے دوست بھی ہیں۔ میں اپنی صحت کو بحال کرنے کی پوری کوشش کروں گا انہوں نے مداحوں سے دعاں کی درخواست کی تھی۔واضح رہے کہ ترک سنیما اور ٹی وی سیریز کے اداکار ایبرک پیکن 22 مئی 1970 کو مرسین میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اپنا بچپن اور جوانی اڈانا اور مرسین میں گزاری۔ مرسین کے اڈانا اور ہائی اسکول میں اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، مرسین یونیورسٹی، فائن آرٹس کی فیکلٹی، شعبہ پرفارمنگ آرٹس، شعبہ تھیٹر سے گریجویشن کیا۔ بعد ازاں انہوں نے استنبول میں اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16درجے اوپر چلا گیا،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ

پڑھنے کے اگلے

ملک کے سارے چور کابینہ کی میز پر بیٹھے ہیں،شاہد خاقان عباسی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔